عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل کا ایک عملی فارمولا پیش کیا فواد چوہدری
ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی،رہنما تحریک انصاف

(ٹوٹل میگزین )

13/9/2022

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کل ملک کے سیاسی مستقبل کا ایک عملی فارمولا پیش کیا ہے۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ فارمولے پر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،ملک کی اقتصادی حالت مزید سیاسی عدم استحکام کا بوجھ نہیں اٹھا سکے گی۔
انتخابات اسٹیبلشمنٹ کا موجودہ اسٹیٹس کو برقرار رکھا جا سکتا ۔
ادھر گزشتہ روز عمران خان نے کہا کہ امریکا کی غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی کامران خان کو دیے گئے انٹرویو میں امریکا کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں اونچ نیچ ہوتی ہے اور مسائل حل بھی ہو جاتے ہیں۔

امریکا سے تھوڑی ناراضگی ہوئی لیکن امریکا مخالف نہیں ہوں۔میرا کام پاکستان کے مفاد کو تحفظ کرنا اور امریکا کی غلامی نہیں دوستی چاہتا ہوں۔سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ امریکا کی جنگ میں شرکت کر کے ہمیں ذلت ملی ہے اور امریکا سے برابری کے تعلقات چاہتا ہوں واشنگٹن کے ساتھ تعلقات اچھے ہونے چاہئیں، امریکا میں ہماری بڑی طاقتور کمیونٹی ہے، صرف اتنا کہتا ہوں پاکستان کو کسی کی جنگ میں استعمال نہ کیا جائے، ہمیں کسی کی طرف جھکاؤ نہیں رکھنا چاہیے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ میرے یورپی یونین سے بڑے اچھے تعلقات تھے، بورس جانسن، ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی بڑے اچھے تعلقات رہے، امریکی دورے میں ٹرمپ نے مجھے بہت عزت دی، جن کے پیسے باہر ہوں امریکی ان کی عزت نہیں کرتے۔امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے جب روس کا دورہ کیا اسی کے بعد جنگ شروع ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں

Previous post چیئرمین پی ٹی آئی نے موجودہ آرمی چیف کو تجویز دے دی
نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت کے آنے تک روک دینا چاہئے اور نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرنا چاہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا خطاب
(ٹوٹل میگزین )
12/9/2022
Next post شاہ سلمان کا چارلس سوم کو ٹیلی فون، بادشاہ بننے پر مبارک باد دی ہے
(ٹوٹل میگزین )
16/9/22