تیمور سلیم اور شوکت ترین جھگڑا کی آڈیو کال کا معاملہ ہے

ایف آئی اے نے شوکت ترین کو کل صبح 10 بجے طلب کر لیا ہے
(ٹوٹل میگزین )

20/9/2022

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے آڈیو کال لیک ہونے کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو 10 بجے طلب کر لیا۔شوکت ترین کو21 ستمبر صبح 10 بجے طلب کیاگیا ہے۔سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کے ساتھ بھی مبینہ گفتگو کی کال لیک ہوئی تھی جس میں شوکت ترین نے تیمور جھگڑا سے سوال کیا کہ آپہ نے خط بنا لیا ؟ تیمور جھگڑا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی بناتا ہوں میرے پاس پرانا خط ہے،راستے میں ہوں ابھہ بنا کر آپ کو بھیجتا ہوں۔
شوکت ترین نے بتایا ہے کہ خط میں سب سے بڑا اور پہلا پوائنٹ ہوا ہے جو سیلاب آیا ہے اس نے خیبرپختونخوا کا بیڑا غرق کر دیا ہے،پہلا پوائنٹ ہو کہ ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے لیے بہت پیسہ چاہئے، میں نے محسن لغاری کو بھی کہہ دیا۔

تیمور جھگڑا نے کہا ویسے یہ بلیک یلنگ کا حربہ ہے ، پیسے تو ویسے ہی نہیں چھوڑنے میں نے پیست نہیں چھوڑنے، پتہ نہیں لغاری کو چھوڑنے ہیں یا نہیں۔

شوکت ترین نے بتایا ہے کہ آج یہ خط لکھا ہے اور جو آئی ایم ایف والی ہے اس کو کاپی بھیج دیں گے تاکہ پتا تو چلے ان کو کہ یہ ہمارے سے پیسے رکھوا رہے تھے ہم وہ پہسے لے لیں گے۔تیمور جھگڑا نے جواب دیا کہ ٹھیک ہے، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 کو جانتا ہوں۔ میں آئی ایم ایف کو جو نمبرٹو ییہاں اس سے بھی ساری معلومات لیتا رہتا ہوں۔شوکت ترین نے کہا کہ مجھے محسن لغاری نے بھی فون کیا تھا اس سے بھی میری بات ہوئی ہے۔خان صاحب اور محمود خان نے مجھے کہا ہے ہمیں اکٹھے پریس کانفرنس کرنی چاہئیے۔ شوکت ترین نے کہا وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی وہ یہ تھا کہ ہم پیر کو سیمینار کریں گے اس پریس کانفرنس کرنی ہے تو وہ بھی ہم کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں

Previous post سات روز کی موسمی حالت (ٹوٹل میگزین )<br>18/9/2022
Next post عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت میں شرکت داری کا خواہاں ہےشہباز شریف<br>موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،عالمی رہنماؤں کو سیلاب کی تباہی سے بھی آگاہ کیاوزیر اعظم<br>(ٹوٹل میگزین )