عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں بتایا ہے کہ پاکستان تجارت اور معیشت میں شرکت داری کا خواہاں ہےشہباز شریف
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا،عالمی رہنماؤں کو سیلاب کی تباہی سے بھی آگاہ کیاوزیر اعظم
(ٹوٹل میگزین )

21/9/2022

وزیر اعظم شہباز شریف نے بتایا ہے کہ یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے گفتگو اور ملاقات کے دوران انہیں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا ہے۔اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے میں نے انہیں یہ بھی بتایا کہ پاکستان تجارت اور معیشت کے شعبوں میں شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی کہانی دنیا کو سنانے کیلئے چند گھنٹے قبل نیو یارک پہنچا ہوں۔یہ سیلاب کی وجہ سے بڑے انسانی المیے سے پیدا ہونے والے غم اور درد کی کہانی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور دوطرفہ ملاقاتوں میں پاکستان کا مقدمہ ایسے مسائل پر پیش کروں گا۔جن پر دنیا کی فوری توجہ کی ضرورت بھی ہے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی جان کیری نے نیویارک میں ملاقات کی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین سائیڈ لائن ملاقات نیو یارک میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی نے ملاقات کے بعد اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میں نے پاکستان میں آنے والے سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بحران سے نمٹنے کے لیے 55 ملین ڈالر کی انسانی امداد روانہ کی جا چکی۔ جان کیری نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے نتیجے میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے
مزید پڑھیں

Previous post تیمور سلیم اور شوکت ترین جھگڑا کی آڈیو کال کا معاملہ ہے
Next post سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کرنے ہوں گے<br>سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے عدلیہ اکیلے تمام مسائل کو حل نہیں کرسکتی، تمام آئینی اداروں کو اپنے فرائض احسن ادا کرنا ہوں گے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمرعطاء بندیال کا انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس سے خطاب