کیسز جلدی جلدی ختم‘ مجرموں کو کس نے اقتدار پر بٹھایا؟ عمران خان
4 سال بڑی کوشش کی بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاؤں ‘ مجرموں کو اقتدار میں لانے والے کون ؟ جو قومیں بڑے ڈاکوؤں کو سزائیں نہیں دیتیں وہ تباہ ہوگئیں۔ لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب

(ٹوٹل میگزین )

02/11/22

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا ہے کہ میں نے 4 سال میں بڑی کوشش کی ہیں کہ بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاؤں اور بڑے مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب نہیں ہوا ہے مجرموں کو کس نے اقتدار پر بٹھایا؟ ان کے کیسز جلدی جلدی ختم ہوئے۔ راہوالی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ معاشرے میں انصاف خوشحالی سے مشروط ہے، مضبوط معاشرے میں یکساں انصاف ہوتا ہے، مضبوط معاشر ے میں امیر اور غریب کے لیے ایک ہی قانون ہوتا ہے، سنگا پور غریب ملک تھا ان کا لیڈر آیا انصاف پر مبنی فیصلے کیے لیکن بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں انصاف نہیں ہے، یہاں چھوٹا چور جیل میں ہوتا ہے اور بڑا وزیراعظم بن جاتا۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ شہبازشریف کو 16 ارب روپے کے مقدمے میں سزا ہونی تھی۔ شہباز شریف کے کیسز ختم کروائے گئےتھے، شہبازشریف کیسز میں 4 گواہا ن تھے ۔جو 2 ماہ میں سب انتقال کرگئے ، شہبازشریف کے خلاف گواہان دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے، ہمارا ملک اس وقت ترقی نہیں کرسکتا ۔جب تک طاقتور مجرم کو سزا نہ ہو، اسی لیے میں نے 4 سال میں بڑی کوشش کی کہ بڑے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاوں لیکن بڑے مجرموں کوقانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے میں کامیاب نہیں ہوا۔
عمران خان نے بتایا کہ کون سی قیامت آئی کہ 6 ماہ میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی؟ ان کے کیسز جلدی جلدی ختم ہوئے ، مجرموں کو کس نے اقتدار پر بٹھایا؟ مجرموں کو اقتدار میں لانے والے کون ؟ جس کے لیے مریم نواز، شہبازشریف، آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے خلاف کیسز ختم کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے ان کو مجرم کہا تھا اور پھر این آر او دیا ہے۔ جانوروں کے معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا، غلامی پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔
مزید پڑھیں

Previous post پی.ٹی.آئی کا الیکشن کی تاریخ ملنے پر صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے
الیکشن کال ہونے پر پنجاب اور پختونخوا میں اسمبلیاں تحلیل کردیں گے‘ ملک جن حالات سے آج گزر رہاہے اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا‘ فوری انتخابات ملک کے لیے ناگزیر ہیں۔ رہنماء تحریک انصاف اسد عمر کی پریس کانفرنس
(ٹوٹل میگزین )
01/11/22
Next post پی.ٹی.آئی کی جلسے ودھرنے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ ہے
جہاں پر بھی جگہ ہو خلاف ورزی کا ذمہ دار کون؟ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے اور توہین عدالت کیس بھی چل رہا ہے‘ مناسب حکم نامہ جاری کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس
(ٹوٹل میگزین )