اُس دوسرے افسر کا نام بھی سامنے لاؤں گا جو قتل منصوبے پرعملدرآمد کی نگرانی کرتا رہا

مجھے قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا، رحیم یار خان اور میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس منصوبے کا پردہ بھی چاک کیا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹویٹ

(ٹوٹل میگزین )

09/11/22

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ اس دوسرے افسر کا نام سامنے لاؤں گا جو قتل منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرتا رہا ہے مجھے قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے اپنے خلاف قتل کے منصوبے کا تقریباً 2 ماہ پہلے علم ہوچکا تھا اور میں نے 24 ستمبر کو رحیم یار خان اور 7 اکتوبر کو میانوالی کے عوامی اجتماعات میں اس کا بھی پردہ بھی چاک کیا ہے۔
وزیرآباد میں جو کی جانے والی قتل کی کوشش سکرپٹ کے عین مطابق تھی۔ چیئرمین پی۔ٹی آئی عمران خان نے سنگین الزام عائد کیا ہے کہ میں اس دوسرے افسر کا نام بھی منظرِعام پر لاؤں گا جو دن 12 بجے سے شام 5 بجے تک کنٹرول روم میں قتل کے منصوبے پر عمل درآمد کی نگرانی کرتا رہا ہے ۔

اسی طرح میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل چیئرمین پی۔ٹی۔آئی عمران خان سے سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق نے ملاقات کی ہے۔

سراج الحق نے عمران خان کی عیادت کی اور وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد و مکمل شفایابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔ سراج الحق نے ذمہ داروں کے تعین اور محاسبے کیلئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی ایک ایسا ایشو ہے کہ اس پر بھی سب ہی کچھ نہ کچھ بول رہے ہیں۔ملک میں صدارتی نظام کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں حکومت ان کی ہے لیکن وہ اتنے بے بس ہیں کہ قاتلانہ حملے کا مقدمہ بھی مرضی کے مطابق درج نہیں ہوسکا۔ عمران خان نے بتایا کہ الیکشن کمشنر ن لیگ کا ہے اس لیے انتخابات میں ووٹنگ مشین کا ہونا بھی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں

Previous post سات روز کی موسمی حالت (ٹوٹل میگزین )
Next post بے اختیار شہباز شریف جاتے مصر اور حسب معمول نکلتے لندن میں , شیخ رشید<br>نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سے پھڈا کیا،فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے،سابق و