بے اختیار شہباز شریف جاتے مصر اور حسب معمول نکلتے لندن میں , شیخ رشید
نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سے پھڈا کیا،فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے،سابق و

(ٹوٹل میگزین )

10/11/22

شیخ رشید نے کہا ہے کہ بے اختیار شہباز شریف جاتے شرم ال شیخ ہیں اور حسب معمول نکلتے لندن میں بھی ہیں،ایک تعیناتی سب سے بھاری ہے۔نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سب سے پھڈا کیا۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ نوازشریف،آصف زرداری اور فضل الرحمٰن کو مایوسی ہوگی اور فیصلہ میرٹ پر ہوگا اور الیکشن ہوں گے۔مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔
ارشد شریف کی بھی والدہ کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے سپریم کورٹ جانا پڑاہے۔اس رپورٹ سے قوم کے دل دہل گئے ہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کا تاریخی فیصلہ کن پڑاؤ راولپنڈی میں ہو گا.سعودی عرب سے مہمان اگر پاکستان آئے تو ہمیں خوشی ہو گی اور اسلام آباد 13 ربر سٹمپ پارٹیوں کا نہیں ہمارا بھی ہے
قبل ازیں شیخ رشید نے بتایاہے کہ عمران کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کا حصہ ہے۔
ایف۔آئی۔آر نہ درج ہونے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے۔قوم سڑکوں پرہوگی اور یہ لندن میں نیا سال منا رہے ہوں گے۔ آصف علی زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی۔مولانا فضل و الرحمان قل پڑھائیں گے۔ وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے اور الیکشن کرائیں گے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ راولپنڈی کے اجلاس اور لندن میں ہونے والی میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل راؤنڈ ہے الیکشن سے لیکر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے،نااہل غیر مقبول حکومت معاشی،سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ جتنا غیرملکی دوروں پرخرچ ہوا ہے اُتنی امداد نہیں ملی اور اب سپریم کورٹ آخری امید ہے،13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے قابل نہیں ہیں اور جھگڑنے کا بہانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔
مزید پڑھیں

Previous post اُس دوسرے افسر کا نام بھی سامنے لاؤں گا جو قتل منصوبے پرعملدرآمد کی نگرانی کرتا رہا
Next post الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر<br>چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹس میں چیلنج کر رکھا ہے<br>(ٹوٹل میگزین )