الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گا،پی ٹی آئی رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی کو ہائیکورٹس میں چیلنج کر رکھا ہے
(ٹوٹل میگزین )

11/11/22

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ہائیکورٹس میں زیر التوا کیسز کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے۔بینچ کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں گے جبکہ جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
پی.ٹی.آئی رہنماؤں نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی ہائیکورٹس میں چیلنج کر دیا تھا جس کے بعد سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور زیر التوا کیسز کو کسی ایک ہائیکورٹ میں منتقل کرنے کی استدعا کی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی شروع کر رکھی ہے اور اسی سلسلے میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی آگے بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کو توہین کی کارروائی کا اختیار دیتا ہے۔عمران خان الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرا چکے،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور دیگر رہنما ادارے کی توہین کا اختیار تسلیم کرچکے،تحریری جواب آنے کے بعد الیکشن کمیشن کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس نے الیکشن کمیشن کے سامنے سے پیش ہونے کی یقین دہانی پر حکم امتناع جاری کیا ہے اور درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹس میں یقین دہانی کے بعد عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں

Previous post بے اختیار شہباز شریف جاتے مصر اور حسب معمول نکلتے لندن میں , شیخ رشید<br>نواز شریف نے جتنے لوگوں کو تعینات کیا ان سے پھڈا کیا،فیصلہ میرٹ پر ہو گا اور الیکشن ہوں گے،سابق و
Next post سات روز کی موسمی حالت (ٹوٹل میگزین )