آرمی چیف وہ ہوگا جس پر صدرمملکت سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا
عسکری و سیاسی قیادت دونوں کے لیے کوئی سرپرائز نہیں ہو گا،آرمی چیف کے لیے تین ، چار یا پانچ نام بھی سامنے آسکتے ہیں، آرمی چیف دو دن پہلے اور دو ماہ پہلے بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔وزیر داخلہ راناثںاء اللہ کی گفتگو
(ٹوٹل میگزین )

19/11/22

وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا بتایا ہے کہ آرمی چیف وہ ہوگا جس پر صدرمملکت سمیت کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔عسکری وسیاسی قیادت دونوں کے لیے کوئی سرپرائز نہیں ہو گا۔انہوں نے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ نام تب فائنل ہوگا جب وزیراعظم کو سمری موصول ہوگی۔جو نام فائنل کریں گے وہی حتمی ہوگا یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔
آرمی چیف کے لیے تین اور چار یا پانچ نام بھی سامنے آ سکتے ہیں۔اگلے دو سے چار دن میں آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل شروع ہو جائے گا۔ آرمی چیف دو دن پہلے اور دو ماہ پہلے بھی لگائے جاتے رہے ہیں۔ راناثناء اللہ نے بتایا ہے کہ میرا تجربہ ہے کہ حساس نوعیت کے فیصلے سے پہلے اتفاق رائے ہوتا ہے، اہم تعیناتی پر اختیار وزیراعظم کا ہے، اس اتفاق رائے ہوچکا ہے اور تعیناتی کا معاملہ پیپر پر آنا باقی رہ گیا ہے اور رسمی اعلان باقی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مشاورت سے مراد کسی کا اختیار تو نہیں ہوتا ہے وزیراعظم کسی سے بھی پوچھ سکتےہیں۔ بالآخرفیصلہ انہوں نے ہی کرنا ہے۔ وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ یہ کسی کو سرپرائز دینے والی بات نہیں ہے، وزیراعظم مشاورت کرچکے ہیں۔ ایک دو دنوں میں پیپرپر آجائے گا، اس میں کوئی حرج نہیں ہے اسحاق ڈار کی مدد جہاں درکار تھی وہ حاصل کی گئی ہے، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتا کہ فیصلے سے پہلے قیاس آرائی ہو، میری رائے میں تعیناتی پر اس سےزیادہ تاخیر شاید مناسب نہیں ہوگا۔ ایک دو دنوں میں یہ فیصلہ سامنے آجائےگا، فیصلے سے مراد آرمی چیف کی تعیناتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو نہ اپنی عزت کا خیال ہے نہ کسی اور کی عزت کا اور اس نے2014 سے اب تک مسلسل غلط بیانی کی۔ توہین کرنےکی کوشش کی اور عمران خان کو معلوم ہےکہ وقت سے قبل الیکشن نہیں ہوسکتا ہے لانگ مارچ میڈیا میں ہی ہے اور کہیں نظر نہیں آ رہا۔ وفاقی وزیر رانا ثنا نے بتایا ہے کہ ہم پی۔ٹی۔آئی والوں سے بات کریں بھی تو عمران ان کی بات نہیں مانتا ہے پرویز خٹک، شاہ محمود اور فواد چوہدری سے ہماری بات پہلے بھی ہوتی رہی ہے، ۔
مزید پڑھیں

Previous post بابر اعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان
Next post عمران خان’’it is over for you‘‘آپ کی سیاست ، سازش اور تماشہ ختم